Latifay in Urdu Funny | Very Funny Jokes in Urdu - Best Urdu Poetry Collection

find last collection of sad poetry, shayari & urdu ghazal. Read and share the images of urdu shayari or urdu poetry by famous poets.

Wednesday, August 24, 2022

Latifay in Urdu Funny | Very Funny Jokes in Urdu

 Latifay in Urdu Funny 

Latifay in Urdu Funny

بیوی نشوہر سے جھگڑے کے دوران چلاتے ہوئے بولی
" مجھے نہیں معلوم تھا کہ تم اس قدر بزدل آدمی ہو ۔۔ شادی سے پہلے تو میں تمہیں بہادر سمجھتی تھی۔۔۔"
" شادی سے پہلے میرے بارے میں دوسرے لوگوں کی بھی یہی رائے تھی "شوہر نے اطمینان سے جواب دیا

میاں بیوی میں گھمسان کی جنگ ہورہی تھی
شوہر : اب میری زندگی کیوں عذاب کرتی ہو نکاح کے وقت خود ہی تو کہا تھا کہ
قبول ھے ، قبول ھے، قبول ھے۔
بیوی : ہاں وہ میری سنگین غلطی تھی اگر میں اپنا مستقبل اس وقت جان لیتی تو
یقینی طور پر صرف یہی کہتی کے
فضول ھے، فضول ھے، فضول ھے۔


ایک بھکاری ہاتھ میں تختی لیے بھیک مانگ رہا تھا۔ اس پر لکھا تھا، میں بہرہ اور گونگا ہوں۔ ایک آدمی نے اس سے پوچھا، آپ کب سے گونگے اور بہرے ہیں۔
اس نے فوراً کہا:
پیدائشی گونگا اور بہرہ ہوں۔ 

ایک دوست اپنے دوست سے: یار یہ موبائل تو مجھے کنگال کردے گا۔
دوست: کیوں؟ کیاہوا؟
دوست: ارے کیابتاوں، بار بار بتاتاہے "بیٹری لو"، اب تک چھپن بیٹری بدل چکاہوں

بیوی شوہر سے: آپ بہت موٹے ہوگئے ہو۔
شوہر: تم بھی تو کتنی موٹی ہوگئی ہو۔۔
بیوی: میں تو ماں بننے والی ہوں۔
شوہر: میں تو بھی تو باپ بننے والاہوں۔

دکاندار نے سردار جی سے کہا "سردار جی کاکروچ کا پاوڈر لیں گے؟
سردار جی نےکہا"ہم کاکروچ کے اتنے ٌلاڈ نہیں کرتے، آج پاوڈر لائیں گے کل کو لپ اسٹک مانگے گا"

پہلا دوست : تمہارے ابا کتنے سال کے ہیں -
دوسرا - میرے ہی جتنے ہیں -
پہلا - ارے وہ کیسے -
دوسرا - جس دن میں پیدا ہوا تھا اسی دن وہ ابا بنے تھے


ایک سردار کے گھر پر کسی دوسرے سردار نے فون کیا،سردار جی بولے:ھیلو،کون بول رہا ھے؟
دوسرے سردار جی بولے:میں بول رہا ہوں
پھلے سردار نے کہا: عجیب بات ہے،ایتھے وی میں بول رہا ہوں۔۔۔۔

 

ایک دن ایک بچے نے اپنی ممی کو دیکھا
اور کہنے لگا دیکھو مما ایک ھاتھ چھوڑ کر
سائیکل چلا رھا ھوں
تھوڑی دیر کے بعد وہ دوبارہ وہاں سے گزرا اور کہنے لگا
دیکھو ممی میں دونوں ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلارھا ھوں
تھوڑی دیر کے بعد وہ دوبارہ وہاںسے گزرا اور کہنے لگا
دیکھو ممی میں دو دانتوں کے بغیر سائیکل چلا رھا ھوں

------------

آقا۔۔۔۔ (غصے سے) کل تم کہاں تھے؟
نوکر۔۔۔۔ جناب کل میں آپ کی خدمت میں حاضر نہ ہوسکا۔
آقا ۔۔۔۔۔ میں پوچھتا ہوں جناب کے بچے کل کہاں تھے؟
نوکر۔۔۔۔۔ جناب وہ اسکول پڑھنے گئے تھے۔


بیوی شوہر سے:میں تمہاری یاد میں پندرہ ہی دن میں آدھی ہوگئی ہوں۔ تم مجھے لینے کب آرہے ہو؟
شوہر: پندرہ دن بعد

سڑک کے کنارے ایک فقیر بیٹھا ہوا تھا اس کے پاس کار آ کر رکی اس میں سے ایک آدمی اترا اور فقیر سے بولا۔
کیا تم جوا کھیلتے ہو؟۔
فقیر نہیں
کیا شراب پیتے ہو؟
نہیں جناب
کیا کلب جاتے ہو؟
نہیں
رات کو گھر دیر سے جاتے ہو
نہیں حضور. فقیر نے گھبرا کر جواب دیا۔
اچھا تو پھر میرے ساتھ گھر چلو میں اپنی بیگم کو بتانا چاہتا ہوں جو لوگ یہ سب کام نہیں کرتے ان کی حالت کیا ہوتی ہے

موبائل فون کی وجہ سے عورتوں کو اپنی عادت برقرار رکھنا آسان ہو گیا ہے
کونسی عادت؟
بولنے والی عادت ، بھئی

 

لڑکا (امی سے): کیا مجھے کوئی ایسا کام کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں مجھے مارا پیٹا جائے؟؟؟امی: تمہیں ہر گز ہر گز ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔بیٹا: تو میں آج سے سکول نہیں جاؤں گا۔ وہاں مجھے ہر روز مار پڑنی ہے۔۔

سیب کے فائدے
استاد: سیب کے فائدے بتاؤ۔
شاگرد: پھل والا ان کو بیچ کر پیسے کماتا ہے

بیٹا: ”پاپا ایک گلاس پانی دے دو‘‘
پاپا:”خود لے لو‘‘
بیٹا:”پلیز پاپا دے دو نا‘‘
پاپا:”اگر اب مانگا تو تھپڑ پڑے گا‘‘
بیٹا:”اچھا پاپا جب تھپڑ مارنے آؤ تو پانی لے آنا‘‘

ایک صاحب اپنے بیٹے کی بہت تعریفیں کر رہے تھے آخر پر بولے۔ صاحب میرا بیٹا وقت سے آگے نکل چکا ہے۔ دوسرے صاحب حیرت سے بولے۔ وہ کیسے؟
تو وہ بولے میرے بیٹے نے دسمبر ہی میں جنوری کی فیس بھی جمع کرا دی ہے۔


No comments:

Post a Comment